Islamic interpretation of funeral prayer | Islamic Dream Interpretation

If someone sees themselves carrying a funeral procession, it indicates that they will rule over many people but will be cruel to them. If they see themselves dead and people are carrying their funeral procession, it means they will gain honor and dignity but their faith will be corrupted and they will rule over people with tyranny. If they see themselves lifting their own funeral, it means they will serve a king and receive blessings and goodness. If people are following their funeral procession and are in the air, it indicates that a great man from the city will die on a journey.
Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said that if someone sees a funeral procession with no one following, it indicates a loss of honor, status, and work. If people are following the funeral procession, it means the opposite. If someone sees their own funeral procession, it means they will travel. If they see the funeral procession as light, it means they will show mercy to people and their condition will be good. If they see themselves falling from the funeral procession or being dropped by the carriers, it means they will fall from their status and their work will be stopped.
Hazrat Ja'far al-Sadiq (peace be upon him) said that there are three interpretations of a funeral in a dream: first, greatness; second, authority; and third, honor, status, and elevation."

Dream interpretation, funeral procession, ruling, cruelty, honor, dignity, faith, corruption, tyranny, serving a king, blessings, goodness, travel, mercy, status, work, greatness, authority

خواب میں جنازہ دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا ۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ شرف و بزرگی پائے گا ۔ لیکن اس کا دین خراب ہو گا اور قوم پر حکومت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھا کر لے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیر و نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنارہ لے جار ہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت ومرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کا جنازہ اٹھا کرلے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیرو نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا اور اگر اپنا جنازہ دیکھے کہ زمین پر جارہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرے گا اور اس کا حال نیک ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے سے گرا ہے ۔ یا لے جانے وا لوں نے اس کو گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبے سے گرے گا اور اس کا کام رک جائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جنازہ میں تینن وجہ پر ہے ۔ اول ، بزرگی ۔ دوم ، ولایت ۔ سوم ، عزت و مرتبہ اور رفعت۔