خواب میں عالم کو دیکھنا

خواب میں عالم کو دیکھنے کی تعبیر، 

خواب میں کسی علامہ کو دیکھنے کی تعبیر

نقاد یعنی پرکھنے والا خواب میں عالم اور دانا اور حاکم ہے۔کیونکہ ہر ایک بہترین چیز کو پسند کرنیو الا ہے۔ 
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی دیندار صالح نقاد ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ از خود قرآن مجید اور دین کے علوم حاصل کرے گا۔ اور اگر طالب دنیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے لئے شرف اور بزرگی حاصل کرے گا اور دنیا کا مال پسند کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں نقاد مرد عاقل اور با تمیز ہے جو نیک اور بد اور مصلح اور مفسد میں فرق کرتا ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاد چار وجہ پر ہے: (1) مرد دانا (2) حکیم (3) عقل مند (4) کام کو معلوم کرنے والا۔