Seeing beard in Dream | Islamic Dream Interpretation

Hazrat Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said, 'Seeing a beard in a dream is an adornment for a man, and it represents his household and family. And in a Hadith, it is said that Allah has an angel whose tasbih (glorification) is: "Pure is He who has adorned men with beards and women with long hair." If someone sees that their beard has grown long, it's a sign that their household and family affairs will be in order. But if the length exceeds the navel, it's a sign of grief and sorrow.
If someone sees that they are combing their beard with a comb, it's a sign that they will see their wife in a state of illness. And if they see that they have dyed their beard, it's a sign that they will reveal their secrets to people and not hide them. If someone sees that they are dragging their beard on the ground, it's a sign that their death is near. And if they see that their beard has been cut off, it's a sign that they will suffer a loss in their wealth, desires, and status.

If someone sees that their beard has turned white, it's a sign that they will become more patient and gentle, but they will also be grieved. If someone sees that they are pulling out white hair from their beard, it's a sign that they are going against the Sunnah of the Prophet (peace be upon him). Hazrat Jaber Maghribi (may Allah have mercy on him) said, 'If someone sees that their beard has reached down to their navel, it's a sign that they will gain wealth.'

And if someone sees that they are holding their beard in their hand and some of it is left in their hand, it's a sign that they will keep their wealth safe. If someone sees that their beard is short, it's a sign that they will be relieved of their debts and grief. If someone sees that their beard has fallen on the ground, it's a sign that they will die. And if someone sees that their beard has been uprooted, it's a sign that they will lose their honor and respect.

Hazrat Ismail Ash'ath (may Allah have mercy on him) said, 'If someone sees that their hair on their head has been shaved during the Hajj season, it's a sign that they will be relieved of their debts and grief.' And if someone sees that their head and beard are being shaved at the same time, it's a sign that they will lose their honor and respect.

If someone sees that their beard is being pulled out strand by strand, it's a sign that they will be relieved of their troubles and hardships. And if someone sees that their entire beard has turned white, it's a sign that they will suffer a slight loss in their honor.

If a woman sees that she has a beard, it's a sign that she will be grieved and will do something that will bring her shame. And if a man sees that his beard has been pulled out, it's a sign that he will not have any children, and if he does, they will be strong and healthy. And if a young boy sees that he has a beard, it's a sign that he will be in a state of grief and sorrow.

If someone sees that someone else's beard is being pulled and dragged, it's a sign that that person will inherit their wealth. Hazrat Ja'far al-Sadiq (peace be upon him) said, 'Seeing a beard in a dream has ten interpretations: (1) buying and selling, (2) honor and status, (3) high rank, (4) fear, (5) kindness, (6) goodness, (7) comfort, (8) wealth, (9) children, (10) greatness.' Allah's command is: 'And We have honored the children of Adam.' (Surah Al-Isra', 70) But in a dream, shaving the beards of pilgrims and prisoners is a good omen.

خواب میں ڈارھی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈارھی مرد کے لئے آرائش ہے ۔ اورا س کی خانہ داری ہے ۔ اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کو تسبیح یہ ہے ۔(پاک ہے وہ ذا ت کہ جس نے مردوں کو ڈا ڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی لمبی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا ۔ لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائی تو غم واند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کا ناخن سے آراستہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے ڈاڑھی کا خضاب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہو گی ۔ لیکن غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی بیماری کے باعث گرگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھا کرتا ہے اور اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے ۔ اور اس پر گلاب چھڑکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے ۔ اور کچھ حسہ ہاتھ میں رہا ہیاور اس کو گرا دیا ہے ۔
دلیل ہے کہ مال اس کے ہاتھ سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو نگاہ میں رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے ۔اگر قرض دار ہے قرض سے نجات ہو گی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈ ڑھی زمین پر گر گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی اکھاڑی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم جائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی سے سفید بال نکالتا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وا صحابہ وسلم کے خلاف سنت ہے ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اگر قرضدار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اور ڈا ڑھی ایک دم منڈھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور اور آبرو زائل ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اس کی ڈاڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہو رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا نقصان ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی ہے ۔دلیل ہے کہ غمگین ہو گی اور ایسا کام کرے گی کہ رسواہو گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑگا ہو گا تو باحشمت اور قوی ہو گا ۔ اور اگر نا بالغ لڑکا اپنی ڈاڑھی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ کسی کی ڈاڑھی پکڑی اور گھسیٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کی میراث لے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاڑھی دس وجہ پر ہے ۔(۱)خرید و فروخت(۲)عزت ومرتبہ(۳)بلند مرتبہ(۴)ہیبت (۵)مروت(۶)نیکی(۷)آرام (۸)مال (۹)فرزند(۱۰)بزرگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولقد کر منابنی الم(اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے )لیکن خواب میں حاجیوں اور قیدیوں کا ڈاڑھی مو نڈانا نیک ہے ۔