Keys dream interpretation | Islamic Dream Interpretation

Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said, 'Seeing a key in a dream is a man (symbol of strength and authority). If someone sees that they have turned the key and opened the lock and the door has opened, it's a sign that their affairs will be facilitated and they will gain victory over their enemies. And if they see that they have many keys in their hand, it's a sign that they will gain greatness and high status.' Allah's command is: 'He has the keys of the heavens and the earth.' (Surah Al-Shura, 12)

Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said, 'A key in a dream represents the opening of good doors and the closing of evil doors. It's a sign that one will be a king in their faith.' Imam Danyal (peace be upon him) said, 'If someone sees that they have an iron key, it's a sign of strength and goodness. And if they see that they have a copper or bronze key, it's a sign that their speech will be elevated and they will gain wealth.'

Jaber Maghribi (may Allah have mercy on him) said, 'The more keys one has, the more wealth they will gain.' And they also say that a key represents prayer, forgiveness, and seeking one's desires from Allah. If someone sees that the key is placed on the lock and the door is open, it's a sign that their needs will be fulfilled and their affairs will be facilitated. And if they see that the key is broken in the lock, it's a sign that their prayer will not be accepted.

Hafiz Ma'bar (may Allah have mercy on him) said, 'If someone sees that they have a key in their hand, it's a sign that they will be a worshiper. And if they see that their key is lost, it's a sign that the dreamer will be neglectful and lazy in their prayers.' Imam Ja'far al-Sadiq (peace be upon him) said, 'Seeing a key in a dream has eight interpretations: (1) facilitation of affairs, (2) relief from grief, (3) recovery from illness, (4) gaining one's desires, (5) strength of faith, (6) performing Hajj, (7) acceptance of prayer, (8) gaining knowledge.

خواب میں چابی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا دیکھنا مرد ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چابی گھما کر تالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی کنجیاں ہیں۔دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ لہ مقالید السموت والارض (اسی کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کی کشائش اور شر کے دروازے کی بندش میں ہے۔دلیل ہے کہ دین میں بادشاہ ہو گا۔ 
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی چابی ہے تو قوت اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بھرت یا تانبے کی چابی ہے دلیل ہے کہ اس کا بول بالا ہو گا۔اور بیان کرتے ہیں کہ اس کو خزانہ ملے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر چابیاں زیادہ ہوں گی مال زیادہ ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ چابی حق تعالیٰ سے دعا اور استغفار اور مراد کا مانگنا ہے اور اگر دیکھے کہ چابی تالے پر رکھی ہے اور دروازہ کھولا ہے۔دلیل ہے کہ اس کی حاجت روا ہو گی اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چابی قفل میں ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دعا خالص نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ایک چا بی سے کئی تالے کھول کر دروازے کھولے ہیں۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے نکاح کرے گا۔
حضرت حافظ معبر رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں چابی دیکھے۔ دلیل ہے کہ نمازی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کی چابی گری ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز میں کاہل اور سست ہو گا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)کاموں کی کشادگی (۲)غم سے فراغت(۳)بیماری سے شفا(۴)مراد کا پانا (۵)دین کی قوت (۶)حج گزارنا (۷)دعا کی قبولیت (۸)علم کا جاننا