خواب میں ناف دیکھنے کی تعبیر

خواب میں ناف دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناف عورت اور اس کی زبردست کنیز ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ناف گری ہے دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس کی کنیز مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف کٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا اور اس کا کام تباہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف چھوٹی ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف میں سوراخ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے حال میں خلل ظاہر ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ناف یا سینے پر خط جیسے بال نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ؐ کی سنتوں پر رغبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف جڑ سے کٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے ماں باپ سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف سے شکم تک شگاف آیا ہے دلیل ہے کہ عالم اور دانا ہو گا۔ لیکن اس کا مال جاتا رہے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی ناف کاٹ کر کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کامال ضائع ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناف کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) خوبصورت عورت (2) کنیز (3) مال اور روزی (4) لڑکا (5) ماں باپ۔