خواب میں رکابی دیکھنا

خواب میں رکابی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طبق خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتا ہے اور جو کئی اس کو دیکھتا ہے خوش ہوتا ہے ۔ اور اگرد یکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا۔ اور اگرد یکھے کہ طبق ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب کا خادم مرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے طباق آگ میں پڑا ہے ۔ اور جل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمت گار بیمار ہو گی ۔ اور طاعون یا سر سام میں مبتلا ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طباق کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کا خادم اور مجلس (۲)کنیز(۳)فائدہ (۴)ہدیہ ۔