خواب میں درخت دیکھنے کی تعبیر، خواب میں درخت دیکھنا

خواب میں درخت دیکھنے کی تعبیر، خواب میں درخت دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسے درخت کا دیکھنا کہ جو لوگوں کے نزدیک محبوب ہے تو وہ شریف اور بزرگوار مرد کا دیکھنا ہے ۔ اور اگر ذلیل درخت کو دیکھے ۔تو کمینے آدمی پر دلیل ہے ۔اور جو درخت میوہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر (تونگر:دومت مند) مرد ہو گا ۔ اور بغیر پھل کے درخت درو یش مرد کی دلیل ہے اور جو درخت کے ملک عرب میں ہے ، جنگلی آدمی پر دلیل ہے اور جو درخت ملک عجم میں ہے ، مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور جس درخت کو باغ میں دیکھے ۔ صاحب باغ پر مال کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت جڑ سے اکھیرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی شخص کو مرتبے اور نعمت سے گرائے گا ۔