خواب میں نرگس دیکھنا

خواب میں نرگس دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس خوش طبع اور خوبصورت اور پاکیزہ مرد ہے۔ 
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس عمدہ بات ہے اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خوبصورت فرزند آئے گا اور اگر بے شوہر ہے تو خوبصورت شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس کو زمین سے اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کو طلاق دے گا یااس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس زمین سے اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس کا دستہ اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے دے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس تین وجہ پر ہے: (1) خوش طبع اور خوبصورت عورت (2) فرزند (3) دوست کہ جس کی دوستی پائیدار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سبز نرگس لی ہے دلیل ہے کہ احسان اور نیکی کرے گی اور خیر میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نرگس تھی اور زیادہ ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا عیال زیادہ ہو گا۔