خواب میں سیڑھی دیکھنا

خواب میں سیڑھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ سیڑھی سے اوپر گیا ہے اور وہ سیڑھی گارے اور اینٹ کی ہے تو خیروصلاح پر دلیل ہے اور اس کا دین زیادہ ہو گا اور اس کو نیکی پہنچے گی۔ اور اگر سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے دلیل ہے کہ سنگ دل اور بے رحم ہو گا۔ اور اگر لکڑی کی ہے تو اس کا دین ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی پر اوپر گیا ہے۔ اگر چونے کی ہے تو بادشاہ ہو گا اور نہ خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے ذریعے سے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں اگر دیکھے کہ سیڑھی سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبے اور بزرگی سے گرے گا اور اس کا نقصان ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیڑھی مصلح اور پارسا مرد ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور بدکار کے لئے منافقی ہے۔