خواب میں قینچی دیکھنا

خواب میں قینچی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مقراص (قینچی)خواب میں بانٹنے والا مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال یا کپڑا مقراض سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ سب نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے اگر اس کے لڑکا ہے تو اور لڑکا آئے گا اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی آئے گی۔اور اگر مقراض کے دو ٹکڑے ہیں تو بھی یہی تاویل ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے یا اس نے پائی ہے۔ اگر اس کے پاس گھوڑا ہے تو اور گھوڑا خریدے گا پائے گا۔اور اگرا س کے پاس ملک ہے تو اور ملک پائے گا۔ علیٰ ہذا القیاس جو کچھ پاس ہے وہی کچھ اور ملے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مقراض نیک نام اور نیک اصل مرد ہے جو ان سے دوستی کرے گا اور اس کی دنیا اور دین کی زیادتی ہو گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مقراض دیکھنی تین وجہ پر ہے: (1) تقسیم کرنے والا مرد (2) مرد نیک اصل (3) نا موافق دوست ۔