خواب میں ناطف کھانا

خواب میں ناطف کھانے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی ناطف ہے اور اس میں سے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کثیر اور نعمت حاصل کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہد اور دوشاب کا ناطف بہت سے مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ لیکن شہد کا ناطف فائدے میں بہتر ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد کا ناطف تین وجہ پر ہے: (1) کلام شیریں (2) مال حلال (3) معیشت ۔