خواب میں ٹڈی دیکھنا

خواب میں ٹڈی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں زندہ ٹڈی لشکر ہے اور پختہ ٹڈی دوم و دینار ہے اور اگر دیکھے کہ کسی شہر یا کسی موضع میں ٹڈیاں ظاہر ہوئی ہیں اور اس جگہ نقصان پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر وہاں پر لشکر جمع ہو گا۔ اور اس جگہ والوں کو بلا اور زحمت پہنچے گی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی ٹڈیاں جمع کی ہیں اور ایک برتن میں ڈالی ہیں دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور عورت کے مہر میں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بے قیاس ٹڈی دل آیا ہے اور دریا میں جمع ہو کر وہاں کی سبزی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بے قیاس وہاں پر جمع ہو گا اور پھر لٹ جائے گا۔ تو ویران ہونے پر دلیل ہے۔