Seeing Apple in a dream Islamic-interpretation


Hazrat Ibn Seereen (may Allah have mercy on him) said that seeing a green apple in a dream is an indication of a son. And if it is red, it signifies benefit from the king. If it is white, it indicates profit from merchants. And if it is yellow and sour, it indicates illness. If one sees pieces of white apples, it indicates separation from a partner. And if one sees a red apple picked from a tree and eaten, it indicates a girl.

Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said that seeing apples in a dream is a sign of goodness. And if the apple is sour, it indicates bad news, and if it is sweet, it indicates good news.

Hazrat Daniyal (peace be upon him) said that if one dreams of having apples and eats them, it indicates benefit. And having apples indicates diligence and courage in the dreamer's character. If one sees a king with apples in a dream, it indicates gaining sovereignty. If one sees a merchant, it indicates good trade.

Hazrat Ja'far Sadiq (peace be upon him) said that seeing apples in a dream has seven reasons: (1) offspring, (2) benefit, (3) illness, (4) a maid, (5) wealth, (6) governance, (7) courage and receiving news of the absent or the present.

خواب میں سیب دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے ۔ اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے ۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے در ٹکڑے کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جسکے ساتھ شراکت ہے اور اس سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے ۔اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے ۔اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا ۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)منفعت (۳)بیماری (۴)کنیز (۵)مال (۶)حکومت(۷)صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حا ضر کی خبر ہے