Imam Ja'far al-Sadiq, peace be upon him, said, "There are three reasons for seeing a banana in a dream: (1) increase in wealth, (2) increase in religion, and (3) halal sustenance and enjoyable livelihood. Some interpreters have explained that if one sees in season that he has eaten a banana, it is evidence that he will marry a beautiful and wealthy woman and benefit from her."
خواب میں کیلا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیلا غریبوں کے لئے مال ہے اور دینداروں کے لئے دین ہے اور کیلے کا پتا سب درختوں کے پتوں سے بہترین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیلا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور صاحب خواب مالدار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی منفعت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کیلا تین وجہ پر ہے: (1) مال کی زیادتی (2) دین کی زیادتی (3) حلال کی روزی اور خوش گزران اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر موسم میں دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت اور مالدار عورت کرے گا اور اس سے فائدہ پائے گا۔