Dream Interpretation Shoes | Dream Dictionary Shoes



Hazrat Ibn Siren (may Allah have mercy on him) said: If someone sees in a dream that their shoelaces are broken, it means they will be traveling for a long time. And if they see a hole in their shoe, it means they will be prevented from traveling due to some reason and will face difficulties. And if they see their shoe is green, it means their journey will be for the hereafter. And if they see they don't have shoes, it means they will be prevented from traveling and will gain a servant.

Hazrat Jabir Maghrabi (may Allah have mercy on him) said: If someone sees their shoe is black, it means their wife will be wealthy. And if it's red, their wife will be fond of luxury and happiness. And if they see their shoe is white, it means their wife will be pious and pure. And if they see all these colors in their shoe, their wife will have all these qualities. And if they see their shoelaces are made of cowhide, it means their wife will be of non-Arab origin. And if they see their shoelaces are made of camel hide, it means their wife will be of Arab origin.

And if someone sees their shoe is torn, it means the same as mentioned above. Hazrat Ja'far Sadiq (peace be upon him) said: Seeing shoes in a dream has three interpretations: (1) travel, (2) wife, and (3) servant.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جوتے کے تسمے ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مدت تک سفر میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی وجہ سے سفر سے رکے گا اورتکلیف ٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر آخرت کے لئے ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوتا نہیں ہے اس لئے سفر سے رکا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز یعنی خادمہ پائے گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی جوتی سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت مالدار ہو گی۔ اور اگر سرخ ہے تو اس کی عورت عیاش اور خوشی پسند ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت پارسا اور پاکیزہ رخ ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں مذکورہ سب طرح کے رنگ ہیں تو اس عورت میں سب صفات ہوں گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے بند گائے کے چمڑے کے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اصل عجمی ہو گی۔ اوراگر جوتے کے بند اونٹ کے چمڑے کے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی اصل عرب سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس چلتے وقت اس کا جوتا گرا ہے یا ضائع ہوا ہے غور کرو کہ اس جوتے کے بند کس چمڑے کے ہیں۔اگر اونٹ کے چمڑے کے ہیں تو اس کی عورت بیمار ہو گی۔حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا جوتا پھٹا ہے تو یہی تاویل ہے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) عورت (3) کنیز