خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسباب) کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پیدا ہوگا سب باتوں میں باپ کی مشابہ (باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا) ہو گا۔ اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیدا ہو گی جو سب طرح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پیدا ہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی ۔ اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزول (معزول ہو گا :تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا اورحکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کاجائے نشین (جانشین ہو جائے گا:اس کی جگہ دوسراتخت پر بیٹھے گا) ہو جائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوف صورت چہر ہ آئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہو گا اور اورغیر معروف ہے تو جیسے دیکھا ہے ، اس کی تاویل اور بدآئینہ دیکھنے والے کی طرف رجوع کرے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میںآئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم پسر ۔سوم،جادوفرمان ۔چہارم، یار و دوست ۔پنجم ، شریک ۔ ششم، کار روشن ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گی اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شوہر (شوہر کے نزدیک عزیز اور گرامی ہو گی:اس کا خاوند اس کی قدر کرے گا ) کے نزدیک عزیز اور گرامی ہوگی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کودیکھ کرخوش ہو گا۔