خواب میں سفر کرنا

خواب میں سفر کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفر کیا ہے اور وہ مقام پہلے سے بہتر ہے دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔ ورنہ اس کے خلاف تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سفر کیا ہے اور نہیں جانتا کہ کہاں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے جدا ہو گا ۔ یا وہاں سے نقل مکانی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جماعت کو ودع کرنے گیا ہے ۔ یا کوئی گروہ اس کو وداع کرنے آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک مدت تک اس کا حال اور کام متغیر ہو گا اور پھر اپنے حال پر آئے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ، اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ دسترخوان ہے یا کسی نے اس خریدا ہے دلیل ہے کہ اس کی کنیز بد صورت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دسترخوان پر نان و نعمت ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز سے نفع پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاگ ہے کہ خواب میں دسترخوان نہایت منفعت والا سفر ہے ۔ اور اگر دسترخوان چھو ٹا اور خالی ہے ۔ دلیل ہے کہ تھوڑی منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دسترخوان جلا ہے ۔ یا ضائع ہو گیا ہگے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز مرے گی ۔ یا اس کا مال ضائع ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دسترخوان چار وجہ پر ہے ۔ (۱) کنیز (۲) خدمت گار (۳) سفر (۴) کسب اور معیشت۔