خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر

خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کا وکیل بنا ہے اور اپنے کام میں مصنف بنا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی خیرو صلاح پائے گا۔ اور اگر قاضی کا وکیل بنے گا تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر وکالت کے کام میں نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر وکیل دیکھے کہ اس نے اپنے مؤکل پر مہربانی کی ہے۔دلیل ہے کہ وہ کسی مرد کو پاکیزہ بات کہے گا۔ اور اگر مؤکل کو کشادہ رو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بد ہے۔