خواب میں رسی دیکھنا

خواب میں رسی دیکھنی کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ میں رسی عہد و پیمان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے ۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گرا پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے ۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے ۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے ۔ اور اس کے پورا ہونے پر دیر کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شعبدہ بازی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رسی کے ساتھ چوبارے یا کسی اورنچی جگہ سے لٹکایا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مقصود اور حاجت کو ڈر سے ترک کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں رسی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عہد وپیمان (۲)دین (۳)امانت(۴)مراد کا پورا ہو نا ۔