Dream about water meaning| Islamic Dream Interpretation | seeing water in Dream

water dream meaning,dream about water,dream meaning,spiritual meaning of water in dreams,dreams about water meaning,clear water dream meaning,biblical meaning of water in dreams,dream interpretation,dirty water dream meaning,muddy water dream meaning,dream meanings,dreams about water and flooding,dream about water meaning,biblical meaning of dreams about water,water dreams,seeing water in dream is good or bad,biblical dream interpretation

Hazrat Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said: "If someone sees in a dream that he is walking on the surface of water like the water of rivers and streams, it is evidence of his pure beliefs and strength of faith. And if he sees himself drinking clear and pleasant water, it is an indication that he will have a long life and enjoy prosperity. However, if he drinks tasteless or muddy water, it is contrary to the previous interpretation. And if he sees himself drinking clean and good water from a river, it is evidence that he will become the ruler of all lands, and some say that he will obtain wealth and blessings by drinking the water of that river. If the water is clear and pure, it indicates joy and prosperity, but if it is dirty, it indicates sorrow, hardship, fear, and dread.

Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said: "If one sees himself drinking warm water in a dream, it is a sign of illness and distress. And if he sees warm water being poured on him and he is unaware of it, it is evidence that he will become ill or suffer great grief. And if he sees himself falling into water, it is evidence that he will be trapped in sorrow and grief. And if he lifts water in a cup, it is evidence that he will be deceived in wealth and life, and if the cup breaks, the wife will die while the child survives. If water falls and the cup remains empty, it is evidence that the child will die and the wife will survive. And if he sees himself giving water to people without charge, it is evidence that people will benefit from him in this world and the Hereafter and he will populate deserted places."

Hazrat Jabir Maghribi (may Allah have mercy on him) said: "If one sees that water increases at its time, it is evidence of abundance and blessing in that year. And if water is seen and absorbed into the ground, it is evidence that common people will attain safety and well-being. If one sees water ascending upon people's heads, it is evidence that there will be blessings and abundance in the country that year. Allah Almighty says: "We pour down abundant rain."

If one sees clean water in his house, it is evidence of blessings and prosperity, and if he sees muddy water standing in the house, then its interpretation is contrary to the previous one.

Hazrat Daniel (peace be upon him) said: "Giving water to gardens and agriculture from rivers and streams is a means of deliverance from grief and sorrow and a sign of obtaining wealth. Giving water to people is a sign of charity, piety, and good deeds. And if one sees that he is submerged in water and at that time his body is strong, it is evidence that he will be engaged in a difficult task by the ruler, and he will be accepted in that task and in other tasks. And if he dives into clear water and his body disappears, it is evidence of strength, reliance on God, and steadfastness. And if he sees water entering the garden, meeting a woman or a slave, it is evidence of a relationship. And if he sees clean water falling on himself, it is evidence of benefit and gain, and if he sees muddy water poured on him, it is evidence of loss.

Hazrat Jafar Sadiq (peace be upon him) said: "The interpretation of going into water in a dream depends on five reasons: first, certainty; second, strength; third, difficult work; fourth, companionship; fifth, being assigned a task by the head of the city."

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہےجیسے دریا اور نہر کا پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگوار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزدگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اورخوف اور دہشت پہنچے گی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور دیکھے کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگردیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور دانا لوگ کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہے اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرگا اور عورت بچ رہے گی ۔ اور اگر دیکھا کہ بغیر قیمت کے لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فاہدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر (متفکر : فکر مند ) ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش (عیش و عشرت سے گزارے گی: مزے سے گزارے گی) اور عشرت سے زندگی گزرے گا ۔ لیکن ایسا کام کرے گاکہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کرکے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہوگی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت (عا فیت: آارم)حاصل ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔و قیل یا ارض ابلعی ماء کہ و یاسماء اقلعی و غیض الماء( اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نکل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سال ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ انا صینا الماء صبا (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا حجم مضبوط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی سخت کام می مشغول ہو گا اور اس قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول ہو گا۔اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور تو کل بر خدا اور استقامت ( استقامت :ثابت قدمی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے ، عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں ۔ اول یقین ۔دوم قوت ۔ سوم مشکل کام ، چہارم مصاحبت ( مصاحبت: دوستی ، محبت ، پیار ) پنجم ریئس شہر کی طرف سے کوئی کام ۔ 

Post a Comment

0 Comments