Marriage Meaning in Dreams



Hazrat Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said: If someone sees in a dream that they have married a bride, but they haven't seen her and don't know her name, it indicates that they will die or be killed. If they see that they have brought the bride home and slept with her, it indicates that they will gain greatness and possess something that wasn't theirs before.
Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said: If someone sees a wedding with music and celebration in their dream, it indicates a calamity.
Hazrat Jaber Maghrebi (may Allah have mercy on him) said: If a woman sees in a dream that she has gotten married and been taken to her husband's place, it indicates that her life has come to an end. If she sees that her husband has taken her and treated her well, it indicates goodness and benefit.

خواب میں شادی دیکھنا، خواب میں اپنی شادی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔ اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔