Alcohol and dreaming | Wine and dreaming | Islamic Interpretation

Hazrat Ibn Sirin (RA) said that seeing wine in a dream is a sign of illegal wealth obtained through fighting and quarreling. If one sees themselves drowning in wine, it indicates falling into great tribulations. Seeing plenty of wine at home means acquiring wealth equal to that amount. Hazrat Ibrahim (AS) said that drinking wine in a dream means receiving fear and terror. Drinking wine with others indicates engaging in wars and disputes. Seeing wine flowing like a river and swimming in it means falling into tribulations. Holding a cup of wine in one's hand and having someone else drink from it means being engrossed in worldly pleasures, leading to conflicts and disputes. Hazrat Jabir Maghrabi (RA) said that mixing wine with water in a dream means acquiring both halal and haram wealth. Selling wine in a dream means wasting wealth, and a ruler drinking wine indicates their downfall. Hazrat Jafar Sadiq (AS) said that wine in a dream has three interpretations: (1) hidden marriage, (2) illegal wealth, and (3) worldly blessings. Seeing grapes in a dream means becoming a favorite of a king or ruler and receiving wealth from them.
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شراب مال حرام ہے جو لڑائی اور جھگڑے سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ شراب میں غرق ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت بڑے فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو منفعت حاصل ہو گی۔حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ شراب پی کر مست ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی۔ اوراگر دیکھے کہ وہ دوسروں کے سات شراب پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر جنگ اور جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب نہر یا دریا میں جاری ہے اور وہ اس میں تیرتا ہے۔دلیل ہے کہ فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کا پیالہ اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے مصاحب نے لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی عیش کے باعث جنگ اور خصومت میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شراب کو پانی میں ملا کر پیتا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ مال لگے گا کہ کچھ حلال ہو گا اور کچھ حرام ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ وہ شراب بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال برباد کرے گا اور والی کا شراب پینا اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے: (1) پوشیدہ نکاح (2) مال حرام (3) اس جہان کی نعمت۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے شراب کے لئے انگور ملتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بادشاہ یا رئیس کا مقرب ہو گا اور ان سے مال پائے گا۔