Bread Islamic Dream Interpretation

Bread Islamic Dream Interpretation

خواب میں روٹیاں دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاکیزہ روٹیوں کا دیکھنا عیش ہے۔ اور اگر روٹی پاکیزہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عیش ناخوش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی خرید کر گھر کو لے گیا ہے تو خیرو منفعت اور روزی فراخ اور مال حلال پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو روٹی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو راحت پہنچائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے نا معلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو کھا نہیں سکا۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائی نہیں ہیں۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے۔چھان آٹے کا کھانا قحط اور تنگی پر دلیل ہے۔ اور گرم اور پاکیزہ روٹی کھانا بادشاہ کے عدل اور انصاف پر دلیل ہے اور باجرے کی روٹی تنگی عیش اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور جو کی روٹی کھانی زہد اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور دھان کی روٹی سختی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور مسور اور باقلا کی روٹی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سوکھی روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ خواب میں پتلی روٹی کھانا کوتاہی عمر پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ گول روٹی اس کی پیشانی پر لٹکی ہوئی ہے دلیل ہے کہ درویش ہو گا۔حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نان کی تاویل امیر اور بزرگ اور رئیس لوگ ہیں۔ اور اگر بادشاہ خواب میں ایک روٹی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا ملک زیادہ ہو گا۔ اور اگر سوداگر اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور ایک روٹی کی تاویل ایک درم سے ایک ہزار درم تک ہے۔ہر ایک شخص کے حوصلے کے مطابق۔ اور اگر رعایا میں سے کوئی شخص دیکھے تو اس کی جائیداد اور عزت زیادہ ہو گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کوئی چیز خواب میں روٹی سے بہتر نہیں ہے کیونکہ روٹی خواب میں مال حلال ہے جو بغیر محنت کے حاصل ہوتا ہے۔اور خواب میں روٹی پکانے کی تاویل طلب معیشت میں کام کرنا ہے اور روٹی میں جلدی کرنا مال کی بزرگی حاصل کرنا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روٹی چار وجہ پر ہے: (1) عیش خوش (2) مال حلال (3) خیر وبرکت کا مہینہ نان خواب میں طالب مال ہے۔اور اگر دیکھے کہ روٹی کھلی ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال لڑائی اور جھگڑے سے حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کا بیان ہے کہ نان بائی تاویل میں بادشاہ عادل ہے۔

Popular posts from this blog

Seeing the Genital Organ in a Dream

Seeing writing in a dream Islamic Dream Interpretation