What does Dreaming about Hajj
What does Dreaming about Hajj
If someone seen in a dream that they have performed Hajj, then Allah will grant them the opportunity to perform Hajj in real life. If they see themselves sick in a dream, they will recover from their illness. If they see themselves indebted, they will be freed from debt. If they see themselves traveling, they will return safely to their homeland. And if they see in a dream that they went for Hajj but couldn't perform it, it indicates that they will live a long life and their work will be organized and systematic. Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said: If someone sees in a dream that they went for Hajj and said 'Labbaik' in the holy precincts, it indicates that they will experience fear and anxiety. If they see that Hajj has become obligatory for them but they don't intend to go, it indicates that they will be dishonest. If they see that it's the day of Arafah, it indicates that they will make peace with someone.
If they see themselves praying in the Kaaba, it indicates that they will benefit from the company of noble people and their work will improve. Hazrat Jafar Sadiq (peace be upon him) said:
Performing Hajj in a dream has seven interpretations: 1. Getting married 2. Buying a slave 3. Visiting a just king 4. Doing good deeds 5. Striving for good work 6. Receiving reward for good deeds 7. Being in the company of knowledgeable people.
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ اس نے حج کیا تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا ۔ اگر بیماریہ خواب دیکھے تو شفاء پائے گا ۔ اگر قرض دار دیکھے تو قرض سے فارغ ہو گا ۔ اگر مسا فر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حج نہیں کر سکا تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہو گی اور کام (کام نظام سے ہو گا :کام درست اور باانتظام ہو گا ) نظام سے ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حرم شریف میں لبیک کہتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ڈر اور خوف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حج اس پر واجب ہوا ہے اور جانے کا ارادہ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ خیانت کرے گا اور اگر دیکھے کہ عرفے کا دن ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے صلح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے نفع پائے گا اور اس کا کام بہتر ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حج کرنا سات وجہ پر ہے ۔ اول نکاح کرنا ۔ دوم کنیز خریدنا ۔ سوم عادل باد شاہ کی زیارت کرنا ۔ چہارم نیکی ۔ پنجم نیک کام کی کوشش کرنا ۔ ششم ثواب کی اجرت پانا ۔ ہفتم اہل علم کی صحبت میں جانا-