خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط گل شکر(گلقند)۔