Seeing Praying in Dream

Hazrat Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said: If someone sees in a dream that they are facing the direction of the east while praying, it indicates that they will perform Hajj. If they do not have the means to perform Hajj, then it indicates that they will travel towards the Christians. And if one sees themselves praying facing the west, and their inclination is towards the Qiblah, it indicates that they will turn away from the path of Islam. And if one sees themselves praying on the road with their back towards the Qiblah, it indicates that their death is approaching, and they should repent. And if one sees themselves praying without knowing the direction of the Qiblah, it indicates that they will be perplexed in matters of religion. And if one sees themselves praying towards the Qiblah, it indicates that they will remain steadfast on the path of religion.

Hazrat Ibrahim Karmani (may Allah have mercy on him) said: If one sees themselves leading the prayers of a community, it indicates that they will exercise authority over as many people as there are followers in the congregation. And if one sees that the time for prayer has passed and they cannot find a clean place to pray, it indicates that their work will be difficult to accomplish. And if one sees that they have broken their prayer, and it was not completed or was performed without ablution, it indicates that their intention will not be fulfilled. And if one sees themselves leading prayers in a mosque or school, it indicates that the ruler of that country will be their subordinate. And if one sees the opposite, then its interpretation is also opposite. And if one sees that they have performed the bowing and prostration in prayer perfectly, it indicates that their religious and worldly affairs will be righteous.

Hazrat Jabir Maghribi (may Allah have mercy on him) said: If one sees that they have performed the prayers on time, and the sky is bright and clean, it indicates that their status with Allah will be elevated. And if the sky is dark and cloudy, it indicates grief and sorrow. And if one sees that they have prayed, it indicates that their hopes will be fulfilled. And if one sees that they have performed the evening prayers, it indicates that they will engage with their family and be happy with them. And if one sees that they have performed the morning prayers, it indicates that they will embark on a journey. And if a woman sees this dream, it indicates that she will experience menstruation. And if one performs prayers without ablution, it indicates that they will fall ill. And if one performs the obligatory prayers of the night, it indicates safety and victory over enemies. And if one sees that they have prayed in a garden, it indicates that they will repent from their sins. And if one sees that they have prayed in a boat, it indicates that their debt will be repaid. And if one sees that they were not at the place of prayer and did not perform the prayer, it indicates that they will be a mischief-maker and wicked. And if one sees that after praying, they prostrate, it indicates victory and control over a wealthy and powerful person. And if one sees that they did not prostrate to anyone except Allah, it indicates that their desire will be fulfilled. And if one sees that they prostrated against a wall, it indicates that they will suffer humiliation and distress from the elders. And if one sees that they have prayed and then consumed honey, it indicates that they will draw closer to their family. And if one sees themselves sitting for the greetings in prayer, it indicates deliverance from sorrow and fulfillment of desires. And if one sees that they gave the first salutation to the right side after prayer, it indicates that their state will be confused. And if one sees that they performed the prayer sitting down, it indicates victory over enemies. And some say that their excuse will be accepted. And if one sees that they prayed for themselves during the prayer, it indicates that they will have a child.

The command of Allah Almighty is: "When he called his Lord in a private conversation." And if one sees that they prayed in darkness, it indicates joy from sorrows. And if one sees that they prayed at night, it indicates safety from all kinds of fears. And blessings, greatness, and security will be attained. And if one sees that they prayed on their side, it indicates sickness. And if one sees that they prayed the Friday prayers, it indicates that they will go on a journey and earn a lawful livelihood. And if one sees that they prayed in Bayt al-Maqdis, it indicates that they will inherit wealth, and their livelihood will be abundant. And if one sees that they prayed in the Kaaba or on the roof of the Kaaba, it indicates that they will have the support of the caliph in their affairs. And if one sees that they performed prostration after prayer, it indicates victory over a great and wealthy person, and they will have control over them. And if one sees that they did not prostrate to anyone other than Allah, it indicates that their wish will be fulfilled. And if one sees that they prostrated against a wall, it indicates that they will suffer hardship and humiliation from the elders. And if one sees that they performed the prayer and drank honey, it indicates that they will become close to their family. And if one sees that they sat for the greetings during prayer, it indicates deliverance from sorrow and fulfillment of desires. And if one sees that they gave the first salutation to the right side after prayer, it indicates that their state will be confused. And if one sees that they performed the prayer sitting down, it indicates victory over enemies. And some say that their excuse will be accepted. And if one sees that they prayed for themselves during the prayer, it indicates that they will have a child. The command of Allah Almighty is: "Then let him not obey, but prostrate and draw near." And the interpreters have explained that if one sees that they did not bow in prayer, it indicates that they will not give Zakat on their wealth. And if one sees that they performed the prayer correctly, it indicates that Allah will accept their worship and their prayers and mercy from Allah Almighty will be upon them.

Hazrat Ja'far al-Sadiq (peace be upon him) said: Praying in a dream has seven reasons: (1) Security (2) Happiness (3) Respect (4) Rank (5) Deliverance (6) Attainment of desires (7) Loss in fate. And there are five reasons for bowing and prostration in a dream: (1) Achievement of desires (2) Wealth (3) Victory (4) Success (5) Fulfilling the command of Allah.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا۔ اگر حج کا محل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ دن اسلام کو پس پشت ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہو گا۔ اور اگر نماز قبلہ طرف پڑھے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہیں اتنی جماعت پر سرداری کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے اور وہ نماز ادا نہ کی ہے یا بے وضو پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسے میں امامت کرائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدار ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح بجا لایا ہے دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز پیشین وقت پر گزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف اس کے مراتب بلند ہوں گے۔ اور اگر آسمان تیرہ اور ابر والا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال سے معاملہ کرے اور ان سے شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آئے گا۔ اور اگر بے وضو نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر نماز عشاء کے فرض پڑھے۔ دلیل ہے کہ امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پر نہ تھا اور نماز نہ پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد اور بدکردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولت مند شخص پر فتح پائے گا اور اس پر قابض ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سوائے خدائے تعالیٰ کے کسی کو سجدہ نہیں کیا۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور خواری پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ نماز گزاری ہے اور شہد پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے اندر التحیات پر بیٹھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلا سلام دائیں طرف دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بیٹھ کر نماز گزاری ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذر قبول کیا جائے اور اگر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ اذ نادی ربہ نداء خفیا (جب اس نے اپنے رب کو چھپ کر پکارا) اور اگر دیکھے کہ اس نے اندھیرے میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کو نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہو گا۔ اور نعمت اور بزرگی اور امن پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں جائے گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ میراث پائے گا اور اس پر روزی فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں یا کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنی تین وجہ پر ہے: (1) فریضہ (2) سنت (3) نفل اگر دیکھے کہ اس نے فریضہ نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں حج کر ے گا اور بدکاری سے بچائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان الصلوٰۃ تنھی عن الفحشاء والمنکر (بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے) اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا اور نیک نام روشن ہو گا اور خلقت پر شفقت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز نفل پڑھی ہے دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا۔ اور ہر ایک کے ساتھ مروت سے پیش آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت بڑا فکر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دوکان میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کے کسب اور کام میں برکت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمعیت سے ہوگا۔ حضرت خالد اسفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حق تعالیٰ کو رکوع اور سجدہ کرنا قرب الٰہی پر دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ (تو اس کی ہرگز اطاعت نہ کر، سجدہ کر اور قریب ہو) اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوٰۃ نہیں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کو بجا لایا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی عبادت کو قبول کرے گا اور اس کی دعا منظور ہو گی اور حق تبارک و تعالیٰ اس پر رحمت کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا سات وجہ پر ہے: (1) امن (2) شادی (3) عزت (4) مرتبہ (5) خلاصی (6) مراد پانا (7) قضا میں نقصان۔ اور خواب میں رکوع و سجود پانچ وجہ پر ہے: (1) مراد پانا (2) دولت (3) نصرت (4) فتح پانا (5) امر حق بجا لانا۔